آخر کب تک۔۔
(Muhammad Yousuf Rahi, Hyderabad)
بھائی آلو، پیاز، لہسن ، ادرک ، ہری مرچ،
دھنیا اور پودینہ دے دو۔
مجھے کام پر جانا ہے جلدی کرو ۔
گڈو نے سبزی والے سے کہا ۔
ابھی گڈو سبزی کی تھیلی لے کر مڑا ہی تھا کہ زوردار دھماکہ ہوا ۔
اور گھر کا اکلوتا کمانے والا گڈو جس کی عمر کمانے کی نہیں ،
اسکول جانے کی تھی ،دہشتگردی کی نظر ہوگیا۔
آخر کب تک اِس طرح گھروں کے گھر اُجڑتے رہیں گے ۔
کب تک حکومت تعزیت کے دو الفاظ بول کر زخمیوں اور مرنے والوں کے ورثا کو
رقم دے کر اِنہیں چپ کرواتی رہے گی ۔
آخر کب تک میرے یاروں۔ |
|