وہ کتنے تھے؟
تین
تم کتنے تھے؟
سات سوسے زائد اندر تھے۔
اتنے ہی باہر بھی ہوں گے۔
تم نے کتنوں کو مارا؟
ایک کو
دو نے خود کو اڑا لیا۔
انہوں نے کتنوں کو مارا؟
60سے زائد لوگوں کو۔
انہوں نے کتنے زخمی کئے۔
120سے زائد۔
تم نے کتنے زخمی کئے۔
کسی کو نہیں۔
دہشت گرد بزدل ہوتے ہیں۔
ذمہ داری کس نے قبول کی؟
لشکر جھنگوی نے۔
تم نے کیا تحقیقات کیں۔
کچھ نہیں۔ بیرونی ہاتھ ہی ہے اس میں
ہمیں معلوم جو ہے۔
ہمیں تحقیقات کی ضرورت ہی نہیں۔ صرف زخمیوں کو ریسکیو کرنا ہی بڑی بات ہے۔ |