امی مجھے بستہ دو

امی مجھے بستہ دو میں سکول جاتا ہوں
نہیں بیٹا! تمہیں کام پر جانا ہے
نہیں ! میں کام پر نہیں جاتا
کیوں؟
جب میں صبح چھوٹے چھوٹے بچوں کو سکول جاتے دیکھتا ہوں تو دل کرتا ہے کہ میں بھی سکول جاؤں
بیٹا میرا دل بھی چاہتا ہے کہ تم پڑھ لکھ کر میرا سہارا بنو لیکن صرف میرے دوسروں کے گھر کام کرنے سے گھر کا گزارہ نہیں ہوتا اور تیری دونوں بہنیں ابھی بہت چھوٹی ہیں ورنہ اُن کو کسی کے گھر کام پر بھیج دیتی
اچھا امی! میں ہی پھر کام کے لئے جاتا ہوں ۔ اﷲ حافظ
Muhammad Rizwan
About the Author: Muhammad Rizwan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.