سو لفظوں کی کہانی

ایک ورکشاپ پرکام کرتا ایک مکینک بچہ جس کے کندہوں ُُپر گہر کا بوجھ ہے۔

سربراہ

ایک چھوٹا سا بچہ پارک میں کھیلتے ہوئے بچوں کو بڑی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا۔ میں بچے کے قریب بیٹھ گیا۔ اس کے سر پر ھاتھ پھیرتے ھوئے پوچھا۔ بیٹا تم کیوں نہیں کھیل رہے۔ اس نے میری طرف دیکھے بغیر پر اعتماد لہجے میں کہا ۔ میں بچوں کے ساتھ نہیں کھیلتا۔ میں نے پیار سے اس کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیا تو میرے اندر ایک سرد لہر دوڑ گئی ۔کیونکہ وہ ہاتھ کسی بچے کے نہیں بلکہ وہ ہاتھ کسی مکینک کے ہاتھ محسوس ہو رہے تھے۔ اور وہ مکینک اپنے گھر کا سربراہ تھا-
nazar muhammad
About the Author: nazar muhammad Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.