کہانی ختم ہوئی

واہ کیا بات ہے، تم تو فلاسفر ہو یار!
حیران کردیتی ہو ، تمہاری باتیں کمال کی ہیں
اپنا ہنر کیوں ضائع کرتی ہو؟
ایسا کرو کوئی کتاب لکھ ڈالو
ہم فخر سے بتائیں گے یہ ہماری دوست کی کاوش ہے
ہاں یار شوق تو بہت ہے پر ابھی فرصت نہیں لکھیں گے جب کبھی فرصت مِلی
-----------------------------------------------------------------------
سنو دوست---! فرصت کے انتظار میں مصروفیت رہی
اب فرصت ملی ہے مگر تخیل میں تھی جو کبھی وہ کہانی کہیں کھو گئی ہے
جو لکھی نہیں گئی وہ کہانی ختم ہوئی ---یہ سوچتے ہوئے
جب تخیل تھا سہلوت نہ تھی
اب سہولت ہے تخیل خفا ہے
 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489404 views Pakistani Muslim
.. View More