مہمان خصوصی کی جذباتی آواز پورے ہال میں
گونج رھی تھی، ساتھ ہی تالیوں کی۔
" اسلام میں اولاد میں برابری کرنا آیا ہے چاھے بیٹا ھو یا بیٹی"
"دونوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔"
"تاکیدا کہا گیا ہے اپنی اولاد کا احترام و اکرام کرو،انہیں اچھے آداب
سکھائو"
" گھر میں جب کوئی چیز لائو پہلے بیٹی کا حصہ الگ کرو پھر بیٹے کو دو۔"
ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اک دم انکا اسسٹنٹ تقریر کے زیر اثر بولا " میم
آپ پوتی کی دادی بن گئیں۔" اور خوبصورت چہرے سے چھلکتی نفرت سب نے دیکھی
اور انتقام کی آگ بھی۔ |