نوجوان ملک کا سرمایہ

تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں۔ یہ نوجوان ہمارے ملک کو ترقی اور خوشحالی دے سکتے ہیں۔اگر ہمارے ملک پاکستان کے نوجوان تعلیم یافتہ ہونگے تو ہمارا ملک ترقی کرے گا اور جب ہمارا ملک ترقی کرے گا تو پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی اور ہمارا ملک ایک نئی راہ پر گامزن ہوگاکیونکہ ملک کی ترقی کا دارومدار ملک کے نوجوانوں پر ہوتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم نوجوان اپنے ملک کو دنیا میں ایک بہترین ملک ایک بہترین معیشت والا ملک بنانے کیلئے اپنی کوششوں کو اور بھی تیز کر دیں۔ تاکہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر اپنا نام اپنی ایک الگ پہچان بناسکےمیری نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اپنے ملک کو جتنا بھی مضبوط بنا سکتے ہیں بنا ورنہ یہ ملک انتہائی مفلسی اور بےچارگی کے سوا کچھ بھی نہیں رہےگا۔لہذا سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا۔اس کیلئے ہمیں اہم عملی اقدام کرنا ہونگے اور ان اقدام کو سب سے پہلے خود پر آزمانہ ہوگا۔

تو اس کیلئے سب سے پہلے میں اور میرے بعد آپ سب حضرات تیار رہیں۔
Muhammad Usman
About the Author: Muhammad Usman Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.