بریکنگ نیوز
(SOHAIL AHMAD MAZARI, Karachi)
شہد کی مکھیوں پر ایک دلجسپ کہانی |
|
اِس انسان نے ہر چیز پر قبضہ کر لیا۔ شہد
کی مکھی پھول سے رس کشید کرتے ساتھی کے کان میں منمنائی۔
سچ کہا بہن۔ میں خوفزدہ ہوں کہیں ہمارے شہد کا زخیرہ اُن کی نگاہ میں نہ
آجائے۔ دوسری نے غم غلط کیا۔
فکر نہ کرو۔ غلطی سے بھی کوئی انسان اِدھر آبھٹکا تو ہم اپنے ڈنک کے زہر سے
اُن کا بُھرتا بنا دیں گے۔تیسری نےدلجوئی کی۔
دُور سے ایک اور شہد کی مکھی تیزی سے اُن کے طرف لپکی۔ اُس کے ہاتھ میں
اخبار کا ایک ٹکڑا تھا اور رنگ فق تھا۔
تینوں متوجہ ہوئیں۔ اُس نے آتے ہی اخبار کا ٹکڑا سامنے بِچھا دیا۔ وہاں خبر
تھی “سائنسدانوں نے شہد کی مکھی کے زہر سے جوڑوں کے مرض کا علاج دریافت کر
لیا“۔ |
|