ٹیبل پر سجے آلو کے کباب اور سادے پلاؤ کو
ایک نظر دیکھا اور احساس فخر سے بولیں !
" اس سال خدا نے کرم کیا اور بزنس میں بہت فائدہ ہوا۔ ۔۔۔
دو بکرے اور ایک بچھیا کی قربانی کی ۔۔۔
ڈیپ فریزر اور فریج گوشت کے پیکٹوں سے بھر گیا ہے ۔۔۔
اب کم از کم کچھ مہینے یہ خدشہ تو نہیں ہوگا کہ !
"بازار سے کہیں گدھے کا گوشت تو نہیں آگیا "
سیمی نے ایک نظر خالہ کو دیکھا اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑے چھوٹے سے شاپر
کو جس میں قربانی کا گوشت تھا۔
کیا یہ قربانی اللہ کے لئے ہے ؟ |