پرچی مافیا

آج کل مریضوں کی اموات کی بڑی وجہ ان کی بیماری نہیں بلکہ مہنگی ادویات اور ڈاکٹرز کے بھاری معاوضے ہیں جو غریت کی پہنچ سے دور ہے اور غریب کے پاس پیسے نہ ہونے کی صورت میں علاج نہیں کرا پاتا اور اسی بیماری کی صورت میں مرجاتا ہے۔
“ارسلان! ان پرچی مافیا کا راج کب ختم ہوگا؟“ مدثر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا۔
“ان کا بھی اثرورسوخ تقریبا ختم ہوچکا ہے“ میں نے اطمینان سے کہا۔
“کہاں ختم ہوا یار! حال ہی میں ایک پرچی ہمارے حصے کی آئی جس میں بھاری تاوان کا مطالبہ درج تھا“ مدثر نے سخت لہجا اپنایا۔
“پھر کیا ہوا؟“ میں نے وضاحت طلب کی۔
“پھر کیا یار! بھائی یرغمال تھا، تاوان نہ دےسکے،غریب گھرانہ ہے آخرکار بھائی قتل کردیا گیا“ یہ کہتے ہوئے اس کی آنکھیں نم ہوگئیں۔
“قاتلوں کا کچھ پتہ چلا، کون اور کہاں ہیں؟“ میں نے دھیمی آواز میں پوچھا۔
“ہاں ڈاکٹرز اپنے ڈیرے پر ہی موجود ہیں اور مزید پرچیاں تیار کر رہے ہیں“
Muhammad Arsalan Jamal
About the Author: Muhammad Arsalan Jamal Read More Articles by Muhammad Arsalan Jamal: 3 Articles with 2517 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.