شناختی کارڈ

گاڑی پشاور سے میران شاہ جانے کے لئے تیار ہوتی ہے
سواریاں ڈرائیور پر غصہ کرتے ہیں کہ جلدی کریں
کنڈیکٹر : دو سواریاں کم ہیں بس نکلتے ہیں جی
اس دوران دو افراد کے آتے ہی
گاڑی روانہ ہوجاتی ہے
در ہ آدم خیل میں آرمی چیکنگ کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ
آخر میں بیٹھنے والوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں
سپاہی ڈرائیور کو کھری سنا کر دونوں کو روک لیتا ہے
باقیوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے جانے کا اشارہ کرتا ہے
مگر
تھوڑی دور جاتے ہی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی گاڑی میں دھماکہ ہوجاتا ہے
A Waseem Khattak
About the Author: A Waseem Khattak Read More Articles by A Waseem Khattak: 19 Articles with 22088 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.