افسانچہ

افسر تلاوت کرتے وقت زور سے چیخا۔۔۔ خاموش احترام کریں سب۔۔ میں خدا کے کلام کی تلاوت کر رہا ہوں۔ــ ہر طرف خاموشی چھا گئی۔ اچانک سامنے سے آنے والے بڑی بڑی آنکھوں اور اونچی مونچھوں والے شخص نے کرسی پہ بیٹھتے ہوئے میز کے نیچے سے ایک خاکی لفافہ دیا۔ اب افسر کی ساری توجہ اس لفافے پر تھی۔ قرآن پاک بند کر کے اس نے چور نگاہوں سے ادھر ادھر دیکھا۔۔۔۔۔ تمام لوگ احتراماً خاموش سر جھکائے اپنے اپنے کام میں مشغول تھے۔۔۔ اب کمرے میں صرف لفافے کے چڑچڑاہٹ کی آواز تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Fouzia Kb
About the Author: Fouzia Kb Read More Articles by Fouzia Kb: 8 Articles with 8041 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.