مسیحا
(Saeed ullah Saeed, Karachi)
پشاور کے اس بڑے نجی ہسپتال کے احاطے میں
اس بزرگ کو میں دیکھا کہ شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ میں نے ان کے پاس موجود
اس کے بیٹے سے پوچھاکہ بابا کو اتنی تکلیف ہے اور آپ اس ڈاکٹر کو دکھانے کی
بجائے احاطے میں لٹائے بیٹھے ہیں؟ تب اس نے مجھ سے کہا کہ بابا کے دل کی
سرجری ہونی ہے۔ ہم جو پیسے ساتھ لائے تھے وہ کم پڑ گئے۔ ڈاکٹر نے مزید پیسہ
جمع کرائے بغیر علاج سے انکار کر دیا ہے۔ اب میرا بھائی واپس گاؤں گیا ہے
تاکہ مزید پیسوں کا انتظام کیا جا سکے۔ |
|