نئی خبر
(Ayesha Siddiqa, Karachi)
اس نے نیوز ویب سائٹ پر نظر دوڑائی۔
“شام میں بمباری سے دو بچے ہلاک ،کئی زخمی۔”
“تھر میں متعدد بچے قحط کا شکار۔”
“چار پناہ گزین بچے ڈوب کر ہلاک۔"
اُس نے کوفت زدہ ہوکر موبائل بند کیا۔
“وہی پرانی خبریں ،ہونہہ۔”
تب ہی موبائل بجنے لگا، اس کی بیوی کی کال تھی۔
“ہیلو اظفر !” وہ بری طرح رو رہی تھی “ہشام چھت سے گر گیا ہے،سر سے بہت خون
بہہ رہا ہے ،آپ جلدی ہاسپٹل آجائیں۔”
“اوہ گاڈ!میں ابھی پہنچتا ہوں، ہمارے بچے کو کچھ نہیں ہوگا ،ریلیکس۔”
وہ تیزی سے باہر کی جانب بھاگا۔
|
|