قیمتی موتیِ
(Hamna Ilyas, karachi, pakistan)
بارش کا ننھا قطرہ بادل سے ٹپکا جب اس نے
سمندر کی چوڑائی دیکھی تو شرمندہ ہوا اور دل میں کہا کہ سمندر کے سامنے
میری کیا حیثیت ہے اس کے ہوتے ہوئے تو میں نہ ہونے کے برابر ہوں جب اس نے
اپنے آپ کو حقارت سے دیکھا تو ایک سیپی (صدف) نے اس کو اپنے منہ لے لیا اور
دل و جان سے اس کی پرورش کی تھوڑے ہی دن میں یہ قطرہ ایک قیمتی موتی بن گیا
اور ایک بادشاہ کے تاج کی زینت بن گیا۔
اس کہانی میں ننھا قطرہ سے مراد (ننھا بچا )ھے۔ صدف سے مراد(والدین)۔
بادشاہ کے تاج سے مراد(کامیابی)ہے
سمندر سے مراد(دنیا) ھے۔ |
|