اصل جاہل

اک مشہور آئسکریم پارلر کے ویلے پارکنگ میں گاڑی کے منتظر کھڑے, میری نظر ردا کے پھینکے خالی آئسکریم کپ پر پڑی,"کوڑا دان یہاں پاس ہی رکھا تھا" میرے ٹوکنے پر وه استہزائیه انداز میں سامنے کوڑا سمینٹتے کوڑے والے کی طرف اشاره کرتے ہوئے بولی: " ان کاموں کیلیے یہ 'جاہل چھوٹے' ہیں نا! " گاڑی میں بیٹھ کر میں نے گفتگو کا سلسلہ جوڑا: "ہم جیسے پڑھے لکھے لوگ اگر اپنا کوڑا اٹھانے کیلیے بھی ایک ان پڑھ کوڑے والے کے محتاج ہیں جسے ہم اس کے ان پڑھ ہونے کی وجہ سے "چھوٹا" اور "جاہل" کہتے ہیں تو اصل جاہل کون؟ یه کوڑے والا یا ہم؟"
اسے سوچوں کے بھنور میں چھوڑے میں اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگئی..
Maryam Misbah
About the Author: Maryam Misbah Read More Articles by Maryam Misbah: 5 Articles with 5545 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.