دھشت گردی
(ROBINA SOHAIL MAZARI, Karachi)
“بڑا دشمن بنا پھرت اہے جوب چوں سے ڈرتا ہے“
غریب سر بلند خان خوشی سے سرحدی پٹی پر موجود چھوٹے سے کچے مکان کی جانب
تیزی سے رواں تھا جہاں اُسکے دو معصوم بچے اور جوان بیوی راہ دیکھ رہے تھے۔
کل عید ہوگی اور اُسکے ہاتھوں میں نئے کپڑوں اور کھلونوں کے تھیلے تھے جو
اُس نے چار دنوں بعد ملنے والی مزدوری سے خریدے تھے۔ دور دروازے پر اُسکی
بیوی خوشی سے اُسے دیکھ رہی تھی اور کھڑکی سے دونوں بچے پاتھ ہلا کر اپنی
خوشی کا اظہار کر رہے تھے کہ یکایک آسمان سے امریکن ڈرون حملے کا زوردار
دھماکہ ہوتا ہے۔
پشاور آرمی اسکول خودکش حملے کی حتمی رپورٹ آج افغان سفارتکار کےحوالے کی
گئی جس میں افغان شہری سربلند خان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کےثبوت موجود
تھے۔۔۔ |
|