ہائے ۔۔۔۔۔۔۔۔! میرا لال!(سو لفظوں کی کہانی)
(Tehzeeb Hussain Bercha, Gilgit)
"گھر کی تزئین و آرائش میں کوئی کمی نہ رہے
۔کل میرا شیر آئے گا"
چھت پر بیٹھی حاجرہ نے نیچے کی جانب رخ کرکے کہا۔
"جی اماں۔۔۔۔۔۔۔! گھر کو پیارے بھائی کی پیاری دلہن کی طرح سجاؤں گی"
کمرے سے ایک ہلکی سی آواز آئی
حاجرہ کی نظریں جب بھی گھر کی جانب مڑنے والی سڑک پر پڑتی اس کے
چہرے کی جھریوں میں پھیلتی مسکراہٹ سے ممتا کی شفقت و محبت نمایاں
ہوجاتی۔
کمرے سے اچانک چیخ کی آواز آئی۔
"کیا ہوا بیٹی۔۔۔۔۔۔!"حاجرہ نے شور مچاتے ہوئے چھت سے اتر کر
کمرے کا رخ کیا۔
شازیہ کی آنکھوں میں اشکوں کا ایک طوفان امڈ آیا تھا جبکہ ٹی وی پر ایک
تازہ ترین خبر تھی۔
"کوئٹہ پولیس ٹریننگ سکول پر حملہ ،61افراد شہید "
"ہائے۔۔۔۔۔۔۔! میرا لال!"حاجرہ زیرِ لب بڑ بڑاتے ہوئے بیہوش ہوگی۔ |
|