"میرا آرٹیکل روزنامہ اسلام میں شائع ہوا
ہے،
میں آفس میں ہوں آپ اخبار خرید لیجئے گا"
مرزا صاحب نے موبائل فون پر مجھ سے کہا۔
میں نے اسٹال پر سے ہی مرزا صاحب کو فون کیا،
"یہاں اسلام کہیں نہیں ملا"
میں نے روانی میں کہہ دیا ،
مرزا صاحب کے ہنسنے کی آواز آئی۔
اتفاق سے اسٹال کے سامنے ہی دلچسپ منظرکا سامنا ہوا ،
ایک صاحب اپنے روٹھے ہو ئے بیٹے کے پیچھے بھاگے جا رہے تھے ،
اُ س کا نام اسلام تھا ،
اسلام،اسلام، او اسلام
وہ جیسے ہی اسلام پکارتے وہاں موجود لوگ زندہ باد کا نعرہ لگاتے۔
|