کرپشن ایک لعنت ہے اس کی پشت پر ایک مضبوط
مافیا سرگرم ہے
یہ ھشت پا کی طرح مختلف بازو رکھتا ہے
ہماری حکومت کرپشن اور رشوت میں پوری دنیا میں مشہور ہے
ممتحن صاحب اپنے ساتھی نگران عملے کو ہاتھ ہلا ہلا کر دلائل سے بتارہے تھے
کرپشن کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے
نئی نسل اپنے تمام مسائل کا حل رشوت اور سفارش ہی میں سمجھتی ہے
وجدان بولا!
ابھی جو دو لاکھ روپیہ طلباء کو نقل کرا کر پاس کرانے کے لئے لیا ہے
وہ کیا ہے؟
جواب میں فقط مسکرا دیئے |