بھوک اور ایمانداری

کافی دن سے سوچ رہا تھا کچھ نیا کھانا چاہیے۔آج تنخواہ ملی اور چل پڑا فاسٹ فوڈ شاپ پر، وہاں معلوم پڑا کہ کافی چیزں نئی ہیں، جیب مطابق آرڈر دیا، اور کھانے بیٹھ گیا۔ جب سب کھا چکا تو ایک بچے پر نظر پڑی ۔ وہ ٹکٹکی باندھے مجھے دیکھ رہا تھا، شاید بھوکا تھا۔ میں توجہ دئے بغیر بل ادا کر کے واپس چلا۔ اچانک وہ بچہ بھاگتا ہوا آیا اور بولا۔
’’ آپ کے پچاس روپے وہاں گرے تھے، مجھے بہت بھوک لگی ہے، اگر اجازت ہو تو ان پیسوں کی روٹی لے لوں۔۔۔؟؟میں اور بھیا پیٹ بھر کھانے کو ترسے ہوئے ہیں۔۔۔۔!!!
٭٭٭
 
Rizwan Bhatti
About the Author: Rizwan BhattiAuther,.. View More