اسمبلی میں عوامی بہبود کے منصوبوں پر بحث
جاری تھی ۔ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر اپوزیشن نے ایوان سر پر اٹھا رکھا
تھا ۔
" سڑکوں کی تعمیر اور پانی کی فراہمی کے منصوبے کئی سال سے زیرالتواء ہیں ۔
بیروزگاروں کے لیے قرضہ اسکیم بھی رکی ہوئی ہے ۔ آخر منصوبوں پر عمل کیوں
نہیں ہورہا ۔"
اپوزیشن رکن نے سوال اٹھایا ۔
خزانہ خالی ہے ۔" وزیر کا جواب تھا ۔
سوال جواب کے بعد ارکان نے اپنی تنخواہوں اور مراعات دگنی کرنے کا بل متفقہ
طور پر منظور کر لیا ۔بل کا اطلاق جولائی 2016 سے کرنے پر بھی کسی نے
اعتراض نہیں کیا ۔ |