کافی عرصے بعد ردا سے شاپنگ سینٹر میں
ملاقات ہوئی،
وہ اُس وقت سوٹ پیک کروا رہی تھی ۔
ہم یونیورسٹی کو یاد کرنے لگے
کیا زمانہ تھا وہ بھی، ردا کتابی کیڑا تھی،
اور میں موسیقی کی دیوانی۔
میں نے پوچھا کیسی گزر رہی ہے۔
کہنے لگی، وقت نہیں گزرتا، اس لیے روز شاپنگ کے لیے نکل جاتی ہوں۔
اب بھی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟ اس سال کتنی کتابیں خریدیں؟ میں نے پوچھا۔
ہاں شوق تو باقی ہے، لیکن خرید نہیں پاتی، کتابیں بہت مہنگی ہوگئی ہیں،
ردا نے کریڈٹ کارڈ سے چالیس ہزار کا بل دیتے ہوئے کہا۔ |