لاشوں کی سیاست
(Tughral Farghan, Hyderabad)
سو لفظی کہانی |
|
" مجھے ہر قیمت پر لاشیں چاہئیں ورنہ ہماری
سیاست ختم ہو جائیگی۔"
" ہم کوشش کر رہے ہیں مگر پولیس فائر نہیں کر رہی۔"
" تم پیچھے سے فائر کرو بندے مارو، الزام پولیس پر، جیسا بڈھے نے کیا تھا۔"
"تب پولیس کے پاس گنیں تھیں جبہی انکو الزام تراشی کا موقع ملا یہاں تو نرے
ڈنڈے لیکر آ گئے ہیں۔"
" تم ڈنڈے لیکر شدت سے حملہ کرو، شاید کوئی لاش گر ے۔"
ٹررررن ٹرررن
"ہیلو، قاسم بیٹا کیسے ہو؟"
"سلیمان اور ٹیرن کا کیا حال ہے؟"
" احتیاط سے باہر نکلا کرو کہیں کوئی نقصان نہ پہنچ جائے تمہارے جسموں پر
میں ایک خراش بھی برداشت نہیں کر سکتا۔" |
|