(سو لفظوں کی کہانی) نرم و نازک جمہوریت

وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
دھرنا دینے اور شہر بند کرنے سے جمہوریت کو خطرہ ہے ،
طالبعلموں کا تعلیمی حرج ہوتا ،
شہریوں کی نظام زندگی مفلوج ہوتی ہے ،
ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔
اگلے روز ٹیلی وژن پر خبر سنی کہ
ایک سیاسی جماعت کے جلسے کو روکنے کیلئے
وزیراعظم کے حکم پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے
شہر میں دفعہ 144 نافذ کردیا ،
نہتے شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور
اُن پر شیلنگ کی گئی ،
شہر کو سیل کردیا ،
تمام تعلیمی ادارے ہفتے کیلئے بند کردیے گئے ۔
Muhammad Saqlain Mushtaq
About the Author: Muhammad Saqlain Mushtaq Read More Articles by Muhammad Saqlain Mushtaq: 12 Articles with 13278 views student of chemical engineering at national university of science and technology ( NUST) . Article and column writer ... View More