اُس نےبچے کو سکول بھیج کر ایک نسل کو سنوار دیا تھا
(Muhammad Zulqarnain, Wah)
تین کپ چائے لے آ چھوٹے! جی آگیا صاحب
وہ مُڑتے ہوئے ٹرے کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کپ زمین پہ جا گرے۔
لالے نے اسے ایک تھپڑ رسید کیا اور کام سے نکال دیا۔
وہ منہ لٹکائے ایک اور دوکان پہ گیا ۔ کام ملے گا صاحب؟
کیا کام کر سکتے ہو؟ دوکاندار نے کہا۔
جو بھی مل جائے صاحب۔
اچھا کل آ جانا۔
اگلے دن وہ بیگ پہنے سکول کی طرف جا رہا تھا۔ دل لگا کر کام کرنا ۔
دوکاندار نے مسکراتے ہوئے کہا۔
اس نے بچے کو سکول بھیج کر ایک نسل کو سنوار دیا تھا۔
|
|