تعلیم ہی فرد کے اندر تبدیلی لاتی ہے
(Muhammad Arslan, Wah Cantt)
پانچ سالہ شاہ ویز کا محلہ جہالت، پسمانگی،
گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے میں اپنی مثال آپ تھا۔رواں سال اسکے محلے میں
ایک سکول کھلا تو والدین نے اسے سکول داخل کروا دیا۔ اب وہ نرسری کلاس کا
طالبعلم تھا۔اسے سکول آتے ہوئے کوئی ایک ہفتہ گزرا ہوگا کہ محلے کے ایک بچے
نے اسکے ساتھ شرارت کی مگر شاہ ویز نے خلافِ معمول کوئی جواب نہ دیا اور
خاموشی سے چل دیا۔ دوکاندار نزاکت نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے اسے کچھ
نہیں کہا تو شاہ ویز نے جواب دیا کہ "میں اب وہ بچہ نہیں رہا۔ اب میں سکول
پڑھنے والا بچہ ہوں"۔ |
|