آئی فون کے دیوانوں کے کارنامے تو ہم اکثر سنتے رہتے ہیں
لیکن حال ہی متعارف کروائے جانے والے آئی فون 7 کے مفت حصول کے لیے یوکرین
کے ایک الیکٹرونکس اسٹور کی جانب سے رکھی گئی ایک عجیب شرط کو پورا کرنے
والے نوجوان نے تو پاگل پن کی حد کردی-
|
|
جی ہاں یوکرین کے ایک الیکٹرونکس اسٹور نے شرط رکھی تھی کہ جو پہلے 5 افراد
اپنا حقیقی نام تبدیل کر کے آئی فون 7 رکھیں انہیں انعام کے طور پر ایک آئی
فون 7 فراہم کیا جائے گا-
اس اعلان کے بعد نام تبدیل کرنے والا سب سے پہلا شخص ایک 20 سالہ نوجوان ہے
جس نے قانونی طور پر اپنا نام الیگزینڈر ٹیورین سے تبدیل کر کے آئی فون 7
رکھ لیا- اور اس نام کی تبدیلی باقاعدہ دو ڈالر سرکاری فیس بھی ادا کی گئی-
نام کی تبدیلی کے بعد الیکٹرونکس اسٹور نے شرط کے مطابق اس نوجوان کو آئی
فون 7 سے نوازا-
|
|
آغاز میں نوجوان کی فیملی نے نام کی تبدیلی پر سخت تنقید کی لیکن جب انہیں
اس تبدیلی کا صلہ معلوم ہوا تو وہ بھی نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنے لگے-
|