بچوں کا عالمی دن
(Mian Muhammad Ashraf Asmi, Lahore)
صبح بچوں کے سکول جانے کا وقت
شادمان،لاہور کا پوش علاقہ
چوک میں پڑے کوڑے دان میں دو بچے
جن کی عمریں پانچ چھ سال ہیں
ڈبل روٹی کے ٹکرے تلاش کر کے
اپنی بھوک مٹا رہے ہیں
ایک بچے کے ہاتھ میں ایک گلا سڑا سیب بھی ہے
وہ اُسے نہایت مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہے
دونوں بچے اپنی بھوک مٹا چکے ہیں
تھورا سا ہٹ کر بیٹھ گئے ہیں۔اب دونوں مل کر سیب کھا رہے ہیں
قریب ہی اخبار فروخت کرنے والا شور مچا رہا ہے
آج ملک بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے |
|