آوارہ بدمعاش ,, ندا حسب معمول اس کا محبت
نامہ پھاڑتے ہوئے بڑبڑائی ۔
وہ محلے کی کشوری خالہ کا بھانجا حبیب تھا جو نوکری کے سلسلے میں آیا تھا۔
ندا اپنے بیمار والدین , چھوٹے بھائیوں کی واحد کفیل تھی ۔,
ایک دن ندا نوکری کے لئے گئی تو اسے بھی شریک امیدوار پایا ۔
ٹیسٹ پیپر مشکل تھا ٗ حبیب کی تذلیل کے لئے ندا کاپی پر کارٹون و
اس کا نام لکھ آئی۔
دوسرے دن حبیب نہیں آیا-- مگر ندا کا نام کامیاب امیدواروں میں
پکارا گیا------ ندا ششدر رہ گئی -- ٹیسٹ کاپی میں حبیب کی
ہنڈ رائیٹنگ اس کے سامنے ناچ رہی تھی۔ |