اس کے سوختہ جسم کو کپڑے سےڈھانپ دیا
گیا۔اب سے ایک گھنٹہ قبل وہ جیتی جاگتی خوبصورت سی لڑکی تھی جو اپنی چوڑیاں
چھنکاتی کچن میں شوہر کی فرمائش پہ بریانی بنانے داخل ہوئی۔ابھی اس نے ماچس
کی تیلی جلائی ہی تھی کہ اس کے مقدر کو بھی آگ لگ گئی وہ چلا بھی نہ سکی بس
آگ کے بلند شعلوں میں اس نے ساس اور نند کو مسکراتے ہوئے حیرت سے دیکھا ۔اسے
بابا کے جھکے کندھے ۔ جڑے ہاتھ اور بہتے آنسو دکھائی دیے۔جو کم جہیز دینے
پہ اس کی ساس کے آگے پشیمان تھے۔ |