چائے پیتے ہوئے میں نے دوست سے پوچھا۔
تمہارا پچھلا سال کیسا گزرا !
یقینا بہت ہی اچھا، اس سے اچھا سال زندگی میں کبھی نہیں گزرا۔
کیوں کیا خاص وجہ تھی ؟ میں نے پوچھا ۔
دوست نے بتایا ۔ نوکری کی تلاش تھی وہ مل گئی۔
دوسروں سے پیسے لے کر پڑھائی کر رہا تھا۔
اب پڑھ کر دوسروں کو بھی پڑھا رہا ہوں ۔
ایسی کیا بات تھی! میں نے حیرانی سے پوچھا ۔
دوست نے کہا کسی بزرگ نے مجھے کہا تھا ۔
نیا کام کرنے سے پہلے ۔۔۔
اپنی والدہ کا چہرا محبت سے دیکھنا۔ دعا قبول ہوگی۔ |