بچوں کی شادی کرنے کے بعد ماسٹر دین محمد
کی بیوی وفات پا گئی تھی۔
ماسٹر کا ہر بیٹا اور بہو اس کی ذمہ داری دوسرے پر ڈال دیتے۔
بچے رات دیر سے سوتے اور دیر سے اٹھتے ، اسے صبح ناشتے کے لیے دیر تک
انتظار کرنا پڑتا۔
ایک رات سب سو گئے اورکسی نے اس کو کھانا نہ دیا۔
ماسٹر نے ہر کسی کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر کسی نے دروازہ نہ کھولا
ماسٹر دین محمد بھوک سے مر گیا۔
اور اگلے دن ماسٹر کے بڑے بیٹے نے برادری میں ناک اور ساکھ کی خاطر
دس دیگیں گوشت کی پکائیں۔ |