دنیا کی مشہور شخصیات شہرت حاصل کرنے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟

ہٹلر: مصور

نازی رہنما اڈولف ہٹلر کو مصوری کا بے حد شوق تھا۔ ایک عرصے تک ان کا ذریعہٴ روزگار پوسٹ کارڈوں کے لیے تصاویر بنانا رہا۔ تاہم وہ اس پیشے میں کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکے اور انھوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور بعد میں جرمنی کے حکمران بن گئے۔

مسولینی : ناول نگار

دوسری جنگِ عظیم میں ہٹلر کے حلیف مسولینی اٹلی کے فاشٹ رہنما بننے سے پہلے ناول نگار تھے۔ان کا ایک قسط وار ناول اٹلی کے اخبار میں چھپتا رہا۔ تاہم ناول کچھ ایسا کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔
   
کمبوڈیا کے ڈکٹیٹر پول پولٹ : استاد

جن کی گردن پر کمبوڈیا کے لاکھوں افراد کا خون ہے،ڈکٹیٹر بننے سے  پہلے سکول کے استاد تھے۔ بعد میں وہ کمبوڈیا کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے اور بالآخر انھوں نے ملک کی  زمامِ اقتدار سنبھال لی۔
   
مائیکل ڈیل: برتن دھوتے تھے

دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر کمپنیوں میں سے ایک ڈیل کے مالک مائیکل ڈیل پہلے ایک ہوٹل میں برتن دھوتے تھے۔اس وقت ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔
   
ہیریسن فورڈ: ترکھان

ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور ریڈرز آف دی لاسٹ آرک، سٹاروارز اور بلیڈ رنرجیسی فلموں کے ہردلعزیز ہیرو ہیریسن فورڈ فلموں میں آنے سے پہلے میزیں اور کرسیاں بنایا کرتے تھے۔

   
سلوسٹر سٹالون: شیروں پنجروں کی صفائی

ریمبوکے شہرہٴ آفاق کردار کے خالق سلوسٹر سٹالون فلمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے پہلے شیروں کے پنجرے صاف کیا کرتے تھے۔

   
فیدل کاسترو: بیس بال کے کھلاڑی

کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو کالج کے زمانے میں بیس بال کے کھلاڑی تھے اور انھوں نے کئی میچوں میں حصہ لیا تھا۔

سٹیون کنگ: باتھ روم سویپر

امریکہ کے مشہور ادیب سٹیون کنگ پراسرار کہانیاں لکھنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔ ان کی درجنوں کہانیوں پر فلمیں اور ٹی وی سیریل بن چکے ہیں، جن میں گرین مائل، شاشینک ری ڈیمپشن اوردی شائننگ وغیرہ شامل ہیں۔ سٹیون کنگ ادیب بننے سے پہلے باتھ روم صاف کیا کرتے تھے۔
   
جینفر لوپیز: وکیل کی منشی

مقبول امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز سپر سٹار بننے سے پہلے ایک وکالت کی کمپنی میں منشی کا کام کیا کرتی تھیں۔
   
YOU MAY ALSO LIKE: