اسلامی ریاست کیا ھو تی ھے

1-
ایک مسیحی عورت سلطان صلاح الدین ایوبی سے کہتی ھے، "میرا شوہر تمہاری قید میں ہے اب مجھے خرچہ تم دو۔"
سلطان اس جنگی قیدی کو آزاد کرکے دونوں کو گھر تک پہنچنے کا خرچہ دے کر رخصت کرتا ھے۔
2-
ایک قبطی (غیر مسلم) عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آکر یہ شکایت کر تا ھے کہ
"آپ کے گورنر(عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ) کے بیٹے نے مجھے تھپڑ مارا ھے۔"
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے لیے گورنر اور اس کے بیٹے سے قصاص لیتے ہیں۔
3-
ایک ذمی (غیر مسلم) ایک ڈھال کے لیے امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف عدالت میں کیس کرتا ہے اور جیت جاتا ھے۔
4-
القدس کی فتح کے بعد سلطان صلاح الدین ایوبی اور انکے فوجی کماڈرز فدیہ میں ملنے والی رقم کو دشمن کے قیدی سپاہیوں پر یہ کہہ کر خرچ کرتے ہیں کہ یہی فقراء ہیں۔
5-
فتح مکہ کے بعد رسول اللہ ﷺ ان لوگوں سے جنہوں نے ساری عمر آپﷺ کے خلاف جنگ لڑی، ان سے فرمایا کہ
"جاؤ آج تم سب آزاد ہو"۔
6-
عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے قاضی تھے اور وہ یہ کہہ کر اپنا استعفی پیش کرتے ھیں کہ
"اب لوگوں کے مابین کوئی مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا تو قاضی کی ضرورت نہیں ھے"۔
7-
ساری ریاست میں صرف خلیفہ (عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ) کے علاوہ کوئی بھوکا نہیں سوتا۔
8-
ساری دنیا نئے کپڑے پہن کر باہر نکلتی ہے سوائے خلیفہ (عمربن عبد العزیز رضی اللہ عنہ) کی بیٹی کے جو نئے کپڑوں کے لیے روتی ہے تو خلیفہ کہتا ہے بیٹی میرے پاس پیسے نہیں۔
10-
تاتاریوں کی طرف سے ساری دنیا کو تہہ وبالا کرنے کے بعد تاتاری ہی اسلام سے متاثر ھو کر اسلام قبول کر لیتے ھیں۔
11-
دنیا میں سب سے بڑی قوت ہونے کی وجہ سے خلیفہ (ہارون الرشید) سر اٹھا کر بادلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے
"جہاں چاہو برسو سب اللہ کی مخلوق ھے"۔
12-
حضرت عمر بن عبد العزیز رضی اللہ عنہ کے زمانے میں منادی سڑکو ں پر گھومتا ہو ا آواز دیتا ہےکہ
"کسی کو پیسوں کی ضرورت ہے؟ ،کھانے،پینے ،لباس حتی کہ شادی کے لیے" کوئی جواب نہیں آتا، سب خوشحال تھے۔
13-
اسلامی ریاست ہی سب سے ترقی یافتہ ریاست تھی تمامتر نئے ایجادات یہی سے سامنے آتے تھے۔
14-
عربی زبان دنیا کی نمبر ایک زبان تھی،اندلس کو روئے زمین کی یونیورسٹی کہا جاتا تھا ،محمد الفاتح 17 سال کی عمر میں دنیا کا سب سے طاقتور حکمران تھا ،22 سال کی عمر میں قسطنطینیہ کو فتح کیا۔
15-
17 سالہ اسامہ بن زید اکابر صحابہ کے لشکر کی قیادت کرتے ہیں۔
16-
جراحت کے میدان میں آج بھی استعمال ہونے والے بیشترآلات کو اسلامی ریاست میں ایک مسلمان ڈاکٹر نے ایجاد کیا۔
اسلامی ریاست ہی فوجی،علمی، فکری، اقتصادی تہذیبی, ہر لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ریاست تھی
اور اس کی وجہ اسلام تھا
اور ہم ایسی قوم ہیں جن کو اللہ نے اسلام کے ذریعے عزت دی
مگر ہم نے اسلام کو چھوڑا
اور رسوا ہوئے۔
اللہ پاک ہمیں اسلام کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطاء فرمائے۔
آمین.
Muhammad Shoaib Awan
About the Author: Muhammad Shoaib Awan Read More Articles by Muhammad Shoaib Awan: 20 Articles with 22253 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.