خوبصورتی ماند پڑنے لگا

اکثر ہمارے بھائی اور بہنوں کو شکایت رہتی ہے کے میرے چہرے کی رونق کم ہو رہی ہے اس کے لئے انسان بہت جتن کرتا ہے مختلف قسم کی کریمیں استعمال کرتا ہے ،پیسہ خرچ کرتا ہے لوگوں سے مشورے کرتا ہے کے کیا کیا جائے کے چہرے کی رونق بحال ہو جائے تو یہاں حضرت علی ؑ کا ایک قول سنتے جائیں حضرت علی ؑ فرماتے ہیں’’انسان کو چاہئے کے صاحبان ِ علم سے مشورہ کرے‘‘اور جب ہم نے اس مسئلے کا حل صاحبان ِعلم سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کے انسان کو چاہئے کے ۲۴ گھنٹے کوشش کرے با وضو رہے دو فائدے ہوں گے عبادت بھی ہوتی رہے گی اور چہرے پر رونق بھی باقی رہے گی،وضو کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا لیکن اس کے اثرات بہت زیادہ ہیں انسان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں چہرے کا نور اور رونق واپس آ جائے گی۔پھر صاحبان ِ علم فرماتے ہیں کے آپ اپنی نمازوں کی حفاظت کریں تو بھی چہرے کی رونق قائم و دائم رہے گی،خلاصہ کلام یہ ہے کے اﷲ کے ساتھ اپنے تعلقات انسان اچھے بنا لے تمام زندگی کی رونقیں بحال ہو جائیں گی کیونکہ چہرہ اﷲ نے بنایا ہے اور اگر اس کو آپ نے دنیا والوں کے طریقے سے با رونق کیا تو ایک حد تک دنیا آپ کے ساتھ چلے گی پھر آپ کا ساتھ چھوڑ دے گی لیکن اگر آپ نے نیک اعمال کے ساتھ اپنے چہرے کو روشن کیا تو کفن میں بھی لوگ کہیں گے ماشاء اﷲ بہت بارونق انسان کی میت ہے۔

انسان کو چاہئے کے دنیا والوں کے ساتھ چلے کس حد تک صرف اس حد تک کے جو حلال ہے وہ لے لے اور جو حرام ہے وہ چھوڑ دے ،اﷲ نے منا نہیں کیا بلکہ حکم دیا ہے کے گھومو پھرو،کھاؤ پیو،تفریح کا سامان بھی مہیا کرو لیکن ایک حد تک یہ دیکھ لو کے یہ تمام چیزیں حلال کمائی سے ہوں دوسری بات ان چیزوں میں وقت ضائع نہ ہو کے تم ان چکروں میں اپنے واجبات کو بھول جاؤ،میں نے اب تک جتنا دین کو سمجھا ہے وہ یہ ہے کے ’’حلال کاموں کو انجام دو حرام کاموں سے بچو اور احکام الہی کی پیروی کرو‘‘بے شک آپ ایک اچھے مسلمان بن جائیں گے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256880 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.