رات دیر تک جاگنے کے بھی فوائد

انسان سونے کے لیے اپنی مرضی کا وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ رات گئے تک جاگنے یا جلد سو کر علی الصبح اٹھ سکتے ہیں۔ جلد اٹھنے والے صبح جلدی اٹھتے ہیں جبکہ رات گئے تک جاگنے والے علی الصبح تک خوشی سے جاگتے ہیں۔ اب علی الصبح جاگنے کے اپنے فوائد ہیں مگر یہاں رات گئے تک جاگنے والوں کا ذکر کریں گے جن کے بارے میں طبی سائنس نے متعدد فوائد گنوائے ہیں۔ تو یہاں ڈان نیوز کے توسط سے جانیں کہ طبی سائنس ایسے افراد کے بارے میں کیا کہتی ہے۔
 

image

ایسے لوگ ذہین ہوسکتے ہیں
لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر تمام جانداروں کے اندر ایک گھڑی یا ردھم پایا جاتا ہے جو اعصابی خلیات کو ریگولیٹ کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ رات کو زیادہ فعال یا الو کی طرح جاگنے والے علی الصبح اٹھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہانت کے حامل ہوسکتے ہیں۔ تحقیق میں امریکی نوجوانوں کے جائزے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ زیادہ ذہین افراد عام طور پر رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ دیر سے سونا اور جاگنا انہیں پسند ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق اوسط ذہانت اور نیند کے سونے کے رجحان کے درمیان تعلق پایا جاتا ہے۔

ان میں زیادہ جسمانی توانائی ہوسکتی ہے
سننے میں تو بالکل عجیب لگے مگر جو لوگ زیادہ دیر تک جاگتے ہیں وہ جسمانی طور پر زیادہ توانائی کے مالک ہوسکتے ہیں، حیران کن طور پر جرمنی کی Aachen یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جب آپ سونے کے لیے دیر سے بستر پر جاتے ہیں تو اٹھنے پر خود کو زیادہ توانائی سے بھرپور پاتے ہیں اور آپ کے لیے نیند کے چکر کو مکمل کرنے کے لیے وقت زیادہ ہوتا ہے۔
 

image


زیادہ وقت کا حصول
اگر آپ دیر سے اٹھتے ہیں تو آپ کو ایسا احساس ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کاموں کے لیے زیادہ وقت ہے، کم از کم ایک تحقیق میں تو یہی کہا گیا ہے، تحقیق کے مطابق ایسے افراد اپنے کاموں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں کیونکہ وہ رات گئے تک اس پر لگے رہتے ہیں۔

نیند کا لچکدار شیڈول
نیند کا لچکدار شیڈول کئی بار کافی مددگار ثابت ہوتا ہے، رات گئے تک جاگنے والوں کے لیے کسی بھی وقت نیند کا حصول ایک مقررہ وقت پر سونے کے عادی افراد کے مقابلے میں آسان ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ہر جگہ مطابقت پیدا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
 

image

تخلیقی سوچ کی علامت
جیسے رات گئے تک جاگنا ذہانت سے جڑا قرار دیا جاتا ہے، اسی طرح یہ تخلیقی صلاحیت کا ثبوت بھی ہوسکتا ہے، عام طور پر آرٹسٹ اور فنکار اپنے بہترین کام کو رات گئے کرنے کے عادی ہوتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد کو تخلیقی اضطراب کی وجہ سے جلد نیند ہی نہیں آتی۔

جاگنا آسان
درحقیقت نیند کے سائیکل میں لچکداری کی وجہ سے رات گئے تک جاگنے والوں کے لیے دن میں جلد اٹھنا بھی آسان ہوتا ہے۔
 

image

دھیما مزاج
ایک تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد میں ذہنی تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی شرح صبح جلد اٹھنے والوں کے مقابلے یں کم ہوتی ہے، آسان الفاظ میں بستر پر دیر سے جانا دھیمے مزاج کی شخصیت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s been said that early birds get the worm, but night owls also reap a whole lot of benefits just by being who they are. And it’s time they got some praise. Please don’t get us wrong: We are definitely sleep advocates. And it is very important for you to make sure that you get the right amount of sleep (seven to nine hours for the average adult) every single day in order to stay healthy.