لائبریری

100 لفظوں کی کہانی
لائبریری کےویران،سرد و خنک ماحول میں تنہائی اوراداسی کے حالے میں لپٹی شیشےکی الماری میں رکھی ایک کتاب نے دوسری سےکہا اب تو یہاں مشکل سے کوئی آتا ہے”-

یونیورسٹی کے چند ریسرچ سکالرز چند ایک ریٹائرڈ صاحبان اور کبھی کبھار کوئی پروفیسر شاذ کوئی بھولا بھٹکا طالبعلم"

اوپر کی شیلف میں رکھی ایک پرانی ،جہاندیدہ کتاب نے آہ بھری لائبریری اب کوئی کیسے آئے” ٹی وی اورویڈیو گیمزکی سکرین نے کمپیوٹراورموبائیل کے آسیب نے اس نسل سے کتاب سا سچا ساتھی چھین کر
لائیبریری کو ویران اور پوری نسل کو انٹرنیٹ کی بھول بھلیوں میں تنہا بھٹکتا چھوڑ دیا ہے"
Samiya Saeed
About the Author: Samiya Saeed Read More Articles by Samiya Saeed: 6 Articles with 21876 views "Humble enough to know I'm not better than anybody and wise enough to know that I'm different from the rest". .. View More