قول فعل میں تضاد

 جمعہ والے دن مسجد میں نمازی معمول سے کچھ زیادہ تھے
گاؤں میں کسی نے بھی شادی بیاہ یا کسی بھی تقریب میں ڈھول بجایا ،ناچ گاناکیا
یا خلاف شرع کام کیا توپورا مجمع کان کھول کر سن لے!
اتحاد علماء کونسل کے صدر کی حیثیت سے یہ اعلان کرتا ہوں اس کا جنازہ اورنکاح کوئی بھی مولوی نہ پڑھائے گا
نمازی اس جرأت اظہار پر عش عش کر اٹھے
سبحان اﷲ کے نعرے بلند ہوئے
اگلے جمعہ کو ان کے قریبی اور امیر دوست نے بھائی کی شادی پر تمام ہندوانہ رسمیں پوری کیں
ولیمہ خطیب شکر درہ کی دعاسے شروع ہوا۔
Shahid Iqbal Shami
About the Author: Shahid Iqbal Shami Read More Articles by Shahid Iqbal Shami: 72 Articles with 74250 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.