حال ہی میں صارفین کے بے حد اصرار کے بعد واٹس ایپ کی
جانب سے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز صارفین ویڈیو کالنگ فیچر متعارف
کروایا گیا ہے- تاہم یہ فیچر ابھی صارفین تک پوری طرح پہنچ بھی نہیں پایا
کہ ہیکروں نے پہلے ہی اس فیچر کا فائدہ اٹھانا شروع کردیا-
|
|
ہیکروں کی جانب سے واٹس ایپ پر جعلی لنک کے ذریعے صارفین کو ویڈیو کالنگ
ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہا جاتا ہے- اور ساتھ ہی یہ لنکس اپنے دوستوں سے بھی
شئیر کرنے کا کہا جاتا ہے- ان لنکس میں کچھ ایسا پیغام تحریر ہوتا ہے: '
You’re invited to try WhatsApp Video Calling feature. Only people with
the invitation can enable this feature ' ۔
تاہم جیسے ہی صارف جعلی لنک پر کلک کرتا ہے ہیکر اس کی متعدد ذاتی معلومات
جیسے کہ ذاتی کانٹیکٹس، میلز، دستاویزات وغیرہ چوری کرسکتے ہیں-
اس کے علاوہ ہیکر واٹس ایپ پر صارفین کو ایسے فیچر کے لنک بھی بھیجتے ہیں
جو ابھی تک واٹس کی جانب سے متعارف ہی نہیں کروائے گئے- دراصل یہ تمام تر
طریقے لوگوں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کا ہی ایک ذریعہ ہیں-
|
|
اس دھوکے بازی سے محفوظ رہنے کا واحد حل یہی ہے کہ بلاوجہ کسی بھی لنک پر
اعتبار نہ کریں اور نہ ہی اسے کلک یا شئیر کریں ورنہ ہیکروں کو فائدہ اور
آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے- |