دعا تیسری اور آخری قسط

دل سے مانگی ہوئی دعا ہر انسان کی قبول ہوتی ہے- چاہے وہ شرابی ہوں، طوائف ہوں، ڈانس فلور پر ناچنی والی ہوں وہ ہر کسی کی سنتا ہے ہانی بیٹی دوبارہ کبھی یہ نہ کہنا کہ آپ زیادہ ذکر کرتے ہوں اﷲ پاک کے اس لیے اﷲ کے قریب ہو میں---- کیا اﷲ پاک صرف قریب والوں کی دعا سنتا ہے---- کیا وہ کسی گناہ گار یا کافر کی دعا نہیں سنے گا-- کیا وہ کچھ لوگوں کے لیے اپنی سماعتیں بند کرے گا اور کچھ کے لیے کھول دے گا- ہانی تم نے اﷲ کو اتنا پابند اور مختصر کیوں کر دیا ہے- میں ہوں کون جس کی وہ دعا قبول کرے تم بھی اﷲ کی مخلوق ہوں تم اﷲ کو مجھ تک محدود کیوں کرتی ہوں آخر تمہیں یہ کیوں لگا کہ میں جو دعا مانگوں وہ قبول ہوجائے گی؟ مجھے لگا بابا آپ زیادہ زکر کرتے ہے اس لیے آپ کی دعا ضرور اﷲ پاک قبول کرے گی-- ہانیہ نے شرمندگی سے سر جھکا کر کہا-- اس کی بات پر بابا بے ساختہ ہنسا تو اس سے میں اﷲ قریب ہوگیا ہاں---- پگلی اﷲ مجھ سے زیادہ تم پر مہربان ہے کیوں کہ تم اﷲ کی سب سے پیاری مخلوق پر مہربان ہو ں یعنی انسان پر---- سوری بابا سوری اﷲ میاں بابا کی بات سننے سمجھنے کے بعد اس نے معصومیت سے کہا تھا میں واقعی غلط سوچتی تھی صرف زکر کرنے سے کوئی اﷲ کے قریب نہیں ہوتا اﷲ پاک رحمن ہے اور اس سے کہے زیادہ رحمن ہے جتنا میں اس کو جانتی ہوں میں اب جو بھی دعا مانگوں گی خود ہی مانگوں گی میں کسی سے یہ نہیں بولوں گی کی آپ اﷲ کے قریب ہو اور میرے لیے دعا کرو جو بھی دعا مانگوں گی اﷲ پاک سے خود ہی مانگوں گی- اور مجھے یقین ہے کہ اﷲ پاک دل سے مانگی ہوئی دعا کبھی رد نہیں کرتی--- ختم شدہ
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 55097 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More