آپ کے خوبصورت بال آپ کی شخصیت کا اہم جز

 آپکا چہرہ، آپکے بال اور آپکا لباس آپکی ظاہری شخصیت کے آئینہ دار ہیں.ان پرمناسب توجہ دینےاور دیکھ بھال کرنے سے آپکی شخصیت کے رکھ رکھاؤ میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور مزید نکھار پیدا ہوتا ہے.نہ صرف یہ کہ ہم دوسرے لوگوں پر اپنا اچھا تاثر چھوڑنے پر کامیاب ہوتے ہیں.بلکہ اپنی کیئر کرنے سے ہم بہت سے دوسرے جسمانی مسائل سے بھی دوچار ہونے سے بچ جاتے ہیں.جیسے مختلف نوعیت کی بیماریاں،اپنی اصل عمر سے دوگنا لگنا،ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہوجاناوغیرہ

تو وقت کی ضرورت کے تحت خود پر توجہ دینا اتنا ہی ضروری ہے جتنے زندگی کے دوسرے معاملات ہمارے ہاں بعض خواتین عمر زیادہ ہوجانے کے باعث کاسمیٹکس اور ایسی دوسری مصنوعات کا استعمال کسی حد تک ترک کردیتی ہیں.جبکہ ٹین ایجر لڑکیاں اسکی بہ نسبت کاسمیٹکس میں لدی نظر آتی ہیں.جبکہ یہ رحجان قطعی طور پر غلط ہے. نو عمر خاص طور پر سولہ یا اٹھارہ سال تک کی لڑکیوں کو بنا اشد ضرورت انکا استعمال کم سے کم کرنا چاہیئے.اسکے بجائے وہ قدرتی اور گھریلو نسخے زیادہ اپنائیں تو بہتر ہے.چھوٹی عمر سے ان چیزوں کا استعمال آپکی جلد اور بالوں پر آگے چل کر نئے مسائل پیدا کرسکتا ہے تو بہتر ہے کہ آپ اپنی خوراک کو بیلنس کریں.ہوسکے تو تھوڑی ایکسرسائز معمول بنالیں.سلاد فروٹ اور ٹھنڈی دہی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے لیکن اگر کسی قسم کے جلدی مسائل پیدا ہورہے ہیں.تو کسی اچھے ڈرمولوجسٹ سے رابطے میں کوئ حرج نہیں.لیکن اگر آپ اپنی ڈائٹ کنٹرول میں رکھتیں ہین اور مناسب صفائ اور توجہ سے دیکھ بھال کرتی ہین تو شاید اسکی بھی ضرورت نہ پڑے. ایک بیوٹیشن ہونے کے باوجود میں یہ بات آپ سے کہہ رہی ہوں.کہ ہر چیز کا استعمال عمر کی ضرورت کے حساب سے ہو تو زیادہ بہتر ہے.ورنہ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ کاسمیٹکس کے زیادہ استعمال کج بنا پر اکثر خواتین کی جلد آگے چل کر لٹک جاتی ہے اور وہ جھریوں، رنکلز اور جھایوں جیسے دوسرے مسائل کا شکار ہوجاتی ہیں.تو ہوسکے تو جب آپکے چہرے کو انکی ضرورت محسوس ہو تو ہی استعمال کریں اور وہ بھی ضرورت کے مطابق عمر ڈھلنے پر اسکی خاص ضرورت اور اہمیت محسوس ہوتی ہے. کیونکہ یہ آپکی جملہ خامیوں کو ہائیڈ کرکے آپکی شخصیت میں پھر سے نکھار پیدا کرتی ہے اور آپ کی اصل عمر گھٹادیتی ہے .چہرے کو تروتازہ اور شاداب رکھنے کے لیئے ہوسکے تو زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیجئے. جہاں تک بالوں کا تعلق ہے.تو بال بھی آپکی شخصیت کا اہم حصہ ہوتے ہیں..اگر ان پر بھی مناسب توجہ نہیں دی جائے تو یہ بھی کئ مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں.بال انسان کے تمام جسم پر ہوتے ہیں.سوائے ہتھیلیوں اور تلوؤں کے.جبکہ سر کے بال زیادہ مقدار میں اور بعض اوقات کافی گھنے بھی ہوتے ہیں.سر کے بالوں کی طبعی عمردو سے چھ سال تک ہوتی ہے.اس عرصے کے بعد بال مردہ ہوکے جھڑنے اور گرنے لگتے ہیں اور اسکی جگہ نئے بال لے لیتے ہیں.یہ سلسلہ یونہی چلتا رہتا ہے تو معمول سے ہٹ کر اگر انکے گرنے میں تیزی آئے تو ہی آپ کسی ہیئر فزیشن سے رابطہ کریں.لیکن آپ چاہیں تو آپ گھر پر ہی انکی مناسب دیکھ بھال کرسکتے ہیں.اپنے بالوں کی ہوسکے تو ہفتے میں دوبار ضرور آئلنگ کریں اگر بال کمزور اور روکھے ہیں.یا دو شاخے ہورہے ہیں.تو انھیں یقیننا پروٹین کی کمی واقع ہورہی ہے جسکی وجہ کوئ بیماری کمزوری یا کلرز یا دوسرے کاسمیٹکس کیمیکل کا استعمال بھی ہوسکتا ہے خواتین میں ماہواری کی خرابی بھی انکی نشوونما پر اثر انداز ہوسکتی ہے.زچگی میں بھی بال کافی کمزور ہوجاتے ہیں.تو قدرتی ہیئر ٹانکس کا استعمال زیادہ مفید ہوسکتا ہے.ہیئر آئلنگ ہیئر مساج ضرور کریں اور جتنا ہوسکے بالوں کی صفائ رکھیں.سردیاں شروع ہونے والیں ہیں اس موسم میں بال زیادہ روکھے اور بے رونق ہوجاتے ہیں.باتھ لیتے وقت کبھی بھی تیز گرم پانی ڈائریکٹ سر پر نہیں ڈالیں.ہلکا یا نیم گرم پانی ہو تو زیادہ بہتر ہے اگر آپ شیمپو یوز کرتی ہیں تو ہر تین ماہ بعد اپنا ہیئر آئل اور شیمپو تبدیل کریں.اور شیمپو میں ہمیشہ تھوڑا پانی ملا کر استعمال کریں.ہتھیلیوں کے بجائے انگلیوں کی پوروں سے ہلکا ہلکا مساج کریں.اور کبھی بھی کھینچ کے بالوں کو نہین باندھیں.نہ ہی بے دردی سے بالوں سے تولیہ رگڑیں اس سے دوشاخہ تیزی سے پیدا ہوتے ہیں. بالوں کو لمبا کرنے کے لیئے ایک بار لہسن کا استعمال ضرور کریں کہ اس سے بنائے گئے نسخے سے آپ دیگر تمام نسخوں کو بھول جائیں گے۔آپ کو یہ کرناہے کہ لہسن سے تیل تیار کرنا ہے جس کے لئے زیتون کا تیل استعمال کیا جائے گا۔آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ لہسن کا تیل کیسے تیار کرناہے۔ لہسن کو کاٹ کر باریک کرلیں اور اسے گرم زیتون کے تیل)خیال رہے کہ زیتون کے تیل کو بہت زیادہ گرم نہیں کرنا(میں ڈالیں۔ایک توڑی لہسن کے لئے ایک کھانے کے چمچ زیتون کے تیل کا استعمال کریں۔اب اس تیل کو ایک سے دوہفتے تک فریج میں پڑا رہنے دیں اور پھر چھان کرلہسن کو علیحدہ کرلیں۔یاد رہے کہ لہسن کے تیل کو کسی سیاہ رنگ والی بوتل میں فریج میں رکھنا ہے ،اس طرح اس تیل کی عمر بڑھ جائے گی۔بالوںکو گھنا بنانے کے لئے نسخے کے اجزاءلہسن کا تیل5کھانے کے چمچہ ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچہ کیسٹرآئل ایک کھانے کا چمچہ روزمیری آئل آدھا کھانے کا چمچ10قطرے ٹی ٹری آئل تمام اجزاءکو اچھی طرح مکس کریں اور انہیں بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ رکھیں۔اس تیل کو ہفتے میں کم از کم تین بارضرور لگائیں۔

آپ کو اسکے مفید نتائج حاصل ہوں گے.اگر آپ میتھی کے چند دانے لے کر رات میں بھگو دیں اور صبح اسکا پیسٹ بناکر سرسوں کے یا ناریل کے تیل کے ساتھ سر میں اچھی طرح مساج کرکے لگائیں اور چند گھنٹوں کے لیئے سر کو کور کرکے دھو لیں تو اسکے بھی بہت اچھے نتائج ظاہر ہوں گے.اگر یہی عمل بکری کے تازہ دودھ کے ساتھ دہرایا جائے تو بال مزید تیز رفتاری کے ساتھ بڑھیں گے اگر ان میں گنج خورے جیسی کوئ تکلیف نہ ہو. بالوں کی چمک میں اضافہ کرنے کے لیئے نہانے کے بعد ان میں نیم گرم پانی میں لیمن نچوڑ کر سر میں ہلکا ہلکا سا مساج کرکے خشک کرلیں.تو ان میں قدرتی چمک محسوس ہوگی.آپ بالوں کے مختلف فیشن کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں.پر ساتھ ساتھ انکی مناسب دیکھ بھال بھی ضرور کریں اور سستی اور غیر معیاری پروڈکٹس کے استعمال سے ہر ممکن طور پر بچنے کی کوشش کریں.اگر آپ پارلر سے کوئ ٹریٹمنٹ لے رہی ہیں یا فیشنی کلرز یا اسٹریکنگ یا ری بونڈنگ یا ریلیکسنگ کے لیئے جارہیں ہیں تب بھی پہلے اپنا اطمینان کرلیں اور ان سے ضروری معلومات اور انٹرکشن ضرور لیں کیونکہ آپکی صحت کی ذمہ داری خودآپ پر عائد ہوتی ہے صرف فیشن کی بھیڑ چال کا شکار نہ ہوں.اور بلاوجہ خود کو مختلف تجربات کے لیئے پیش نہ کریں.ورنہ آپ آگے جاکر اس قدرتی نعمت سے ہاتھ بھی دھو سکتی ہیں.یاد رکھیئے صرف زیادہ خوبصورت نظر آنے کے لیئے اپنی زندگی سے مت کھیلیئے. صرف وقت کی اور شخصی ضرورت کے تحت ان چیزوں کا استعمال کریں.مناسب اور متوازن خوراک کا استعمال نہ صرف آپکے جسم کو چاق و چوبند کرے گا بلکہ آپکے چہرے اور بالوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گا.
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 95151 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More