دُور اندیش ۔ سو لفظی کہانی
(Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA)
امریکہ میں مقیم پاکستانی فیملی نے بیٹی کا
رشتہ پاکستان میں طے کیا ۔
نکاح کردیا اور لڑکے کے پیپرز فائل کردیئے ۔
پھر سال بھر تک نقدی و تحائف کی شکل میں آٹھ ہزار ڈالر سُسرال والوں سے
بٹورنے کے بعد دُولہا میاں نے فرمائش کی کہ لڑکی حجاب کرے ، فلاں کزن سے
بات نہ کرے ۔
سُسرالیوں نے اپنے اتنے دیندار متقی داماد کی خواہش کو کسی خاطر میں نہ
لاتے ہوئے اُسے خلع کا نوٹس بھجوا دیا ۔ بیٹی کا دوسری جگہ رشتہ طے کردیا
اور عدالت کا فیصلہ آتے ہی بیاہ بھی رچا دیا ۔
شکر ہے لڑکے کا ایمان بچ گیا ۔ |
|