خون کی کمی کے اسباب،علامات اور علاج

خون ایک سرخ رنگ کا سیال مادہ ہے جو ہمارے جسم کے اعصاب اور شریانوں میں ہر وقت گردش میں رہتا ہے۔یہ پلازمہ اور سرخ خلیات پر مشتمل مرکب ہے جو بالترتیب۵۵ فیصد اور ۴۵ فیصد ہیں۔سرخ خلیات کے علاوہ سفیدخلیات اور platelets بھی موجود ہوتے ہیں۔قارئین آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایک تندرست جسم میں خون کی مقدار پانچ سے چھ لیٹر ہوتی ہے۔لیکن اس کا انحصار انسان کی بناوٹ پر ہے جو مختلف لوگوں میں مختلف ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔سائنسی لحاظ سے یہ کل وزن کا ۷ء۷ ہوتا ہے۔اگر انسانی جسم میں سرخ خلیات کی مقدار زیادہ ہو جائے تو اس انسان کو polycythemia ہو جاتا ہے۔اور اگر کسی انسان میں خون کی کمی ہو جائے تو تو اسے Anarmia کہتے ہیں۔
 

image

انیمیا کی تعریف یوں بھی کی جا سکتی ہے کہ اگر انسانی جسم میں سرخ خلیات کم ہو جائیں یا خون کی کمی ہو جائے تو اسے ہم ہیمو گلوبین یا انیمیا کہتے ہیں۔مردوں میں اس کی مقدار 100 ml/14.5 gm اور خواتین میں 100ml/13.5gm ہوتی ہے ۔سب سے پہلے ہم اس کے اسباب دیکھتے ہیں جن کی وجہ سے خون کی کمی ہو جاتی ہے۔

اسباب:
٭خواتین میں اگر حیض کی زیادتی ہو جائے۔
٭خواتین میں لیکوریا کی بیماری بھی اس کا ایک سبب ہے۔
٭ خواتین میں حیض بھی اس کی ایک وجہ ہے۔
٭ دوران حمل بھی خون کی کمی کی شکائت ہو جاتی ہے۔
٭خون کی قے ہوتی ہوں اور خون کا اخراج ہو جاتا ہو۔
٭ نکسیر کی وجہ سے بھی خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
٭ خونی پیچش بھی اس کا سبب ہوتے ہیں۔
٭خونی بواسیر سے انیمیا ہو سکتا ہے۔
٭ خونی پیشاب کے خارج ہونے سے خون کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
٭کثرت جماع سے بھی خون کی کمی کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔
٭ بہت زیادہ جلق سے بھی خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
٭ پیٹ میں کیڑے ہونا بھی ایک وجہ ہے۔
٭ ہاضمہ کی خرابی بھی خون کی کمی کا سبب بننتی ہے۔
٭ دائمی قبض کے شکار لوگوں کو بھی انیمیا ہو جاتا ہے۔
٭ سیر تفریح اور ورزش نہ کرنا
٭ بچے کو دیر تک دودھ پلانے والی مائیں اس کا شکار ہو سکتی ہیں۔
٭رنج و غم بھی اس کی ایک وجہ ہے۔
٭ بچے کی پیدائش پر خون کا زیادہ اخراج خون کی کمی کا سبب بنتا ہے۔
٭کسی چوٹ یا زخم کی وجہ سے بھی خون کی کمی ہو جاتی ہے۔جس میں خون بہت عرصہ رستا رہے۔
٭ یرقان کا مرض ہو جانے سے بھی خون کی کمی ہو جاتی ہے۔
٭خوراک کی کمی بھی اس کا سبب ہے۔
٭ فولاد کی کمی بھی خون کی کمی کی وجہ بن سکتی ہے۔
٭کسی انسان کا جل جانا بھی ایک وجہ ہے۔
 

image

قارئین آپ سب خون کی کمی کے اسباب سے تو واقف ہو چکے ہیں اب آپ کو اس کی علامات بھی بتاتے ہیں تاکہ آپ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو پہچان سکیں جو خون کی کمی کا شکار ہیں۔ یا پھر اپنے آپ میں بھی ان علامات کی روشنی میں خود معائنہ کر سکیں۔

علامات:
٭ خون کی کمی کے مرض میں مبتلا فرد کا چہرہ پھیکا اور پیلا پڑ جاتا ہے۔
٭ مریض کے ناخن سفید ہو جاتے ہیں۔
٭ سر میں بھاری پن اور درد رہتا ہے۔
٭مریض کی جلد،ہونٹ وغیرہ زردی مائل رنگ کے ہو جاتے ہیں۔
٭ مریض کا ہاضمہ خراب رہتا ہے ۔
٭ بھوک کی کمی ہو جاتی ہے۔
٭ مریض کو اکثر قبض رہتی ہے۔
٭خون کی کمی کی وجہ سے کچھ خواتین کو حیض آنا بند ہو جاتا ہے اور کچھ کو زیادہ آنے لگتا ہے۔
٭مریض کے جسم کا درجہ حرارت نارمل سے کم ہو جاتا ہے۔
٭اگر جسم میں خون کی بہت زیادہ کمی ہو جائے تو پھر انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے ۔نہ کروانے کی صورت میں مریض کا دل فیل ہو سکتا ہے جسے میڈیکل کی زبان میں Anaemic Heart Failure کہتے ہیں۔
٭ مریض معمولی محنت کر کے بھی تھک جاتا ہے۔
٭ مریض کا سانس پھولنے لگتا ہے۔
٭ مریض کا سر چکراتا ہے۔
٭ مریض کی طبیعت میں گراوٹ پیدا ہو جاتی ہے۔
٭ مریض کا کسی کام کاج میں دل نہیں لگتا۔
٭ خون کی کمی میں مریض کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں۔

ٹیسٹ :
اگر آپ خون کی کمی کا ٹیسٹ کسی لیبارٹری سے کروانا چاہتے ہوں تو اس کے لئے اپنا HB % یعنی ہیمو گلوبین معلوم کریں۔

علاج:
٭خون کی کمی والے افراد کو فوری طور پر اپنا علاج شروع کر دینا چاہیے
٭ ماہر معالج سے رابطہ کریں۔
٭ ورزش کو روزانہ کا معمول بنائیں ۔
٭ اپنی خوراک میں پھل ، سبزیاں اور گوشت کا اضافہ کریں۔

ہومیوپیتھک علاج:
٭آرسینک البم 30x:۔علامات:اگر کمزوری حد سے زیادہ ہو،پاؤں پہ ورم ہوں،بار بار غشی کے دورے پڑتے ہوں،پیٹ پھولا ہوا ہو۔
طریقہ علاج:چار قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر صبح ،دوپہر اور شام کو لیں۔
٭ فاسفورک ایسڈ 30x:خواتین کو سیلان الرحم کی شکائت ہو،سخت کمزوری ہو،رات کو پسینہ آتا ہو۔
طریقہ علاج:تین قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دین میں تین بار لیں۔
٭سیپیا 30x:سر،پیٹ اور پیڑو میں درد ہوتا ہو،اور سیلان الرحم کی شکائت بھی ہو۔
طریقہ علاج:چار قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں۔
نیٹرم میور 6x:اگر خون کی کمی ہو جائے تو اس دوا کا اثر بہتر ہوتا ہے۔
طریقہ علاج:تین قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں۔
٭ کیلکیریا فاس 6x:اس دوا کو نیٹرم میور کے ساتھ باری باری دیں۔
طریقہ علاج:تین قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں۔
٭ فیرم فاس 30x:دل کی دھڑکن تیز ہو اور گھبراہٹ ہو،چہرہ زرد ہو،بھوک کی کمی ہو،حیض کا خون زرد رنگ کا یا کم آئے،کمزور اور بلغمی مزاج عورتوں میں مفید ہے۔
طریقہ علاج:پانچ قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں چار بار لیں۔
٭چائنا 30x:اسقاط کی وجہ سے خون کا زیادہ بہہ جانا،یا حیض کا خون زیادہ آنا جس سے کمزوری ہو جائے ۔
طریقہ علاج:چار قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں۔
٭الفا لفا Q:جب بھوک کی کمی کی وجہ سے کمزوری ہو جائے۔
طریقہ علاج:سات قطرے پانی میں ملا کر دن میں تین بار لیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Anemia is a condition that develops when your blood lacks enough healthy red blood cells or hemoglobin. Hemoglobin is a main part of red blood cells and binds oxygen. If you have too few or abnormal red blood cells, or your hemoglobin is abnormal or low, the cells in your body will not get enough oxygen. Symptoms of anemia -- like fatigue -- occur because organs aren't getting what they need to function properly.