شیطان کی آخری سرگوشی

جشن ولادت رسول صلى الله عليه وسلم کی آمد آمد ہے میں ہر سال بڑے جوش و خروش سے مناتا ہوں اس سال بھی اسی غرض سے ڈیکوریشن والے کو کال کی تاکہ وقت پر انتظام ہو جائے، 5000 میں بات پکی ہو گئی اب تیں دن تک میرا گھر جگمگاتا رہے گا محلے میں واہ واہ ہوگی، گھر سے نکلا تو گلی کی نکر پہ اکرم کھڑا تھا اکرم ایک گھر چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہتا ہے پیشہ ور مزدور ہے جب بھی ملتا ہے عزت سے سلام کرتا ہے آج نجانے کیوں چہرے پر گبھراہٹ اور پریشانی نظر آرہی تھی اسی انداز میں پھیکا سا سلام کیا مجھے عجیب لگا تو حال پوچھ لیا۔

اداس لہجے میں جواب دیا جناب میں تو ٹھیک ہوں میری بیٹی کئی دن سے شدید بخار میں ہے منحوس بخار معصوم بچی کی جان نہیں چھوڑ رہا اب تو دوا لے لے کر پیسے بھی ختم ہو گئے ہیں آجکل کام بھی نہیں مل رہا، میں اتنا رحم دل نہیں ہوں لیکں نجانے کیا ہوا ڈیکوریشن والے 5000 اکرم کو دے دیے اس خوددار انسان نے ہچکچاتے ہوئے واپسی کا وعدہ کر کے رکھ لیئے اس کے چہرے پر احسان مندی اور آنکھوں میں امید چمک اٹھی اور میرے دل میں بھت سکوں اترا احساس تشکر پیدا ہوا کہ اللہ تعالی نے دینے والا بنایا اور آج پیارے رسول کی پڑوسی کا خیال رکھنے والی سنت ادا کرنے کا موقع دیا،

کان میں شیطان کی آخری سرگوشی تھی کی اس سال محلے میں واہ واہ نہ ہوگی میں سر جھٹک کر آگے بڑھ گیا۔
Ag Siddiqui
About the Author: Ag Siddiqui Read More Articles by Ag Siddiqui: 3 Articles with 1991 views I am little more sensitive than others..... View More