اصلاحی ڈرامہ فوت
(Hafiz Maaz Bin Khalid, Karachi)
میرے اس خط کا مقصد موجودہ ڈرامہ انڈسٹری
سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی توجہ اس جانب مبذول کروانی ہے کہ ڈرامہ کسی
بہی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے-موجودہ دور میں جو ڈرامے ہم اپنی ٹی وی اسکرین
پر دیکھ رہے ہیں ان کا مقصد صرف گھریلو، عشقیہ اور ازدواجی مسائل کو سامنے
لانا ہے- انتہائی افسوس کے ساتھ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے میں بتاتا
چلوں کہ موجودہ ڈراموں میں ہماری ثقافت، مذہب، اقدار کو فراموش کرکے فحاشی
اور غیر مذہب کی ثقافت کو فروغ دیا جارہا ہے- مذہب، ثقافت، ادب اور اصلاح
کا جیسے ہماری زندگی سے کوئی تعلق ہی نہیں- تفریح کی خاطر اپنی پہچان کو
فراموش کرنے میں نقصان ہمارے معاشرے کا ہی ہے-
اپنی اس تحریر کے ذریعے میں ڈرامہ انڈسٹری کے عہدیداروں سے گزارش کرتا ہوں
کہ اس مسئلے پر نظرثانی کی جائے- |
|