دو قیدی

ہر انسان کواپنی زندگی میں بے شمار نشیب و فراز کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ کبھی خوشی اور کبھی غم کے ادوار آتے ہیں۔لیکن ہر انسان کی اپنی فطرت اور انداز فکر کے مطابق ایسے حالات میں مختلف کیفیات ہوتی ہیں۔

اگر کسی آدمی پر مشکل اور تکلیف دہ وقت ہوتا ہے۔ بعض لوگ تو اس تکلیف دہ حالت کواللہ ی طرف سے سزا سمجھتے ہیں۔جب کہ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں۔جو اسے اللہ کی طرف سے امتحان تصور کرتے ہیں جسے وہ بڑے ہی صبر وشکر سے گزارتے ہیں۔

کہتے ہیں ۔ایک جیل میں دو قیدی تھے۔جب عرصہ قید گزار کر ان کی رہائی ہوئی۔کسی صحافی نے ان سے قید کے حالات کے بارے کچھ سوالات دریافت کئے۔پہلے قیدی نے بتایا کہ اس نے بڑی ہی مشکل سے یہ ایام قید میں گزارے ہیں۔کیونکہ وہ اپنے کمرہ میں اکیلا ہی تھا۔ کسی سے بات چیت بھی نہیں کرسکتا تھا۔ صبح سے شام تک کا سفر بہت طویل اور زیادہ اذیت ناک ہوتا ۔بس وقت گزرتا ہی نہ تھا۔اس لئے جیل میں میرے یہ ایام سخت تکلیف کی حالت میں گزرے ہیں۔۔

جب دوسرے آدمی سے جیل میں گزرے ہوئےایام کے بارے میں پوچھا گیا ۔ا س نے بتایا۔میرا جیل میں قیام بہت ہی اچھا گزرا ہے اور قید کے ایام اس قدر تیزی سے گزر گئے ہیں کہ احساس تک نہیں ہوا۔اس نے بتایا ۔جیل میں اس کے دن بڑے اچھے گزرے ہیں،دراصل میرے کمرہ کے کی ایک جانب بڑی سی کھڑکی تھی۔جس سے باہر کے نظاروں سے میں خوب محظوظ ہوتا تھا۔جب صبح ہوتی۔اس وقت میں کھڑکی کی قریب آکر بیٹھ جاتا۔ طلوع آفتاب کا دلکش اور مسحور کن نظارہ ایسا ہوتا تھا کہ چند گھنٹے تو اسی میں ہی محو حیرت رہتا۔اندھیرے سے روشنی کا سفر، خنکی سے حدت ، پرندوں کی بیداری اور ان کا دلفریب شوروغل، کتنا ہی وقت تونظام قدرت کے کرشموں پر غور وفکر میں ہی گزرجاتے۔ میرے کمرے کے عین سامنےایک چھوٹا سا باغیچہ تھا۔جس میں ہر طرف مختلف رنگ برنگے پھول کھلے رہتے تھے۔میں کئی کئی گھنٹے ان پھولوں کو دیکھتا رہتا۔ان کی خوشبو ،رنگت اور دلفریب نظارہ میں کھویا رہتا ۔ پھولوں پر نازک نازک ،رنگ برنگی تتلیوں کی آنکھ مچولی میں کچھ ایسا غرق ہوتا کہ مجھےوقت کے گزرنے کا احساس تک نہیں ہوتا تھا۔ میں پورا پورا دن قادر مطلق کی صناعی اور کرشموں کے بارے میں غور کرتا رہتا۔مجھے قید کےان ایام میں خالق کائنات کی تخلیق کےبے شمار پہلوں کا ابھی ادراک ہوا۔جن پر میں نے عام زندگی میں کبھی غور ہی کیا تھا۔

اللہ تعالی کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔

ہمیں چاہیے ۔جب بھی ہم پر کوئی مشکل گھڑی آئے۔ہم اس کو صبر و شکر کے ساتھ گزاریں کیونکہ اللہ تعالی نے ہمیں یہ بتایا ہوا ہے۔عُسر کے بعد یُسر آیا کرتی ہے۔پُر ظلمت رات گزرنے کے بعد ہمیشہ ہی صبح باد صبا کے ساتھ آتی ہے۔
munawar
About the Author: munawar Read More Articles by munawar: 47 Articles with 60229 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.