کنزلایمان - 5

سورتہ توبہ کے دس نام ہیں ‘ ان میں سے توبہ اور براءت دو نام مشہور ہیں - اس سورت کے اول میں بسم اللہ نہیں لکھی گئی اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ جبریل علیہ السلام اس سورت کے ساتھ بسم اللہ لے کر نازل ہی نہیں ہوئے تھے اور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے بسم اللہ لکھنے کا حکم نہیں فرمایا - حضرت علی مرتضی رض اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ بسم اللہ امان ہے اور یہ سورت تلوار کے ساتھ امن اٹھا دینے کے لئے نازل ہوئ - بخاری نے حضرت برار سے روایت کیا کہ قرآن کریم کی سورتوں میں سب سے آخر یہی سورت نازل ہوئ -

ماکان للنبی والذین آمنوا ان یستغفروا للمشرکین ولو کانوا اولی قربی- ترجمہ : نبی اور ایمان والوں کو لائق نہیں کہ مشرکوں کی بخشش چاہیں اگرچہ وہ رشتہ دار ہوں - التوبہ ١١٣ ( اس آیت کی شان نزول میں مفسرین کے چند قول ہیں اول یہ کہ
نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے اپنے چچا ابو طالب سے فرمایا تھا کہ میں تمہارے لئے استغفار کروں گا جب تک کہ مجھے ممانعت نہ کی جائے تو اللہ تعالی نےیہ آیت نازل فرما کر ممانعت فرما دی )
الا کتب لھم بہ عمل صالح - ترجمہ : اس سب کے بدلے ان کے ئے نیک عمل لکھا جاتا ہے۔ ( اس سے ثابت ہوا کہ جو شخص اطاعت الہی کا قصد کرے اسکا اٹھنا بیٹھنا چلنا حرکت کرنا ساکن رہنا سب نیکیاں ہیں اللہ تعالی کے یہاں لکھی جاتی ہیں ) التوبہ ١٢٠
للذین احسنوا الحسنی و زیادتہ ۔ ترجمہ : بھلائ والوں کے لئے بھلائ ہے اور اس سے بھی زائد ۔ یونس ٢٦ ( بھلائ والوں سے اللہ تعالی کے فرمانبردار بندےمومنین مراد ہیں اور یہ جو فرمایا کہ ان کے لئے بھلائ ہے اس بھلائ سے جنت مراد ہے اور زیادت اس پردیدار الہی ہے ۔ مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ جنتیوں کے جنت میں داخل ہونے کے بعد اللہ تعالی فرمائے گا کیا تم چاہتے ہو کہ تم پر اور زیادہ عنایت کروں وہ عرض کریں گے یا رب کیا تو نے ہمارے چہرے سفید نہیں کئے کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں فرمایا کیا تو نے ہمیں دوزخ سے نجات نہیں دی ۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا پھر پردہ اٹھا دیا جائے گا ت دیدار الہی انہیں ہر نعمت سے زیادہ پیارا ہو گا ۔ صحاح کی بہت حدیثیں یہ ثابت کرتی ہیں کہ زیادت سے آیت میں دیدار الہی مراد ہے )
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110738 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More