موسمِ سرما تین بیماریوں نزلہ٬ کھانسی اور خشک جلد کو
ضرور اپنے ساتھ لاتا ہے- اور اس موسم میں آپ کو اپنے ارگرد موجود ہر دوسرا
فرد ضرور ان بیماریوں میں سے کسی نہ کسی بیماری کا شکار دکھائی دے گا- تاہم
ان موسمی بیماریوں کا علاج ہم چند قدرتی نسخوں کی مدد سے گھر بیٹھے بھی کر
سکتے ہیں- ہم یہاں آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے رہے ہیں جو آپ کو نزلہ٬
کھانسی اور خشک جلد کے مسائل سے نجات دے سکتے ہیں- |
پانی کا استعمال
موسمِ سرما میں زیادہ سے زیادہ پانی پیجیے کیونکہ زکام کی صورت میں آپ کے
جسم کا بیشتر پانی خارج ہوجاتا بالخصوص اگر آپ کو قے یا اسہال کی شکایت بھی
ہو تو- کوشش کیجیے کہ ایسے مشروبات سے دور رہیں جن میں کیفین شامل ہوتا ہے-
آپ پانی کی مقدار کو پورا کرنے کے لیے مختلف پھلوں کے جوس کا استعمال بھی
کرسکتے ہیں-
|
|
شہد
کھانسی کا درد کم کرنے کے لیے شہد ایک بہترین دوا کے طور پر کام کرسکتا ہے-
شہد گلے کی خراش میں طمانیت بخشتا ہے- اس کے علاوہ اگر آپ کی کھانسی
جراثیموں کے انفیکشن کی وجہ سے ہے تو شہد کے استعمال سے اس کھانسی کی مدت
کم ہوسکتی ہے- ایک کھانے کا چمچ شہد دو سے تین روز تک کھائیے- اس کے علاوہ
شہد نہ صرف جلد کی خشکی کو دور کرتا ہے بلکہ اسے نرم و ملائم بھی بناتا ہے-
بس تھوڑا سا شہد ہاتھوں پر رگڑ کر کچھ دیر کے لیے منہ پر لگا لیجیے اور بعد
میں دھو لیں-
|
|
دودھ
دودھ بھی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس میں خشک جلد کا علاج چھپا ہے- دودھ میں
ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو خشک جلد کو شفا یابی فراہم کرتی ہیں- خشک
جلد سے نجات کے لیے دن میں دو مرتبہ 4 کھانے کے چمچ دودھ میں عرقِ گلاب کے
چند قطرے شامل کر کے اپنے پورے جسم پر ملیے اور 10 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی
سے دھولیں-
|
|
نمک ملا پانی
کھانسی اور زکام سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نمک ملے پانی کے غرارے
کیجیے- یہ بہت ہی عام اور کارآمد نسخہ ہے- اس مخصوص پانی کے غرارے کرنے سے
آپ کے گلے کی سوجن میں کمی واقع ہوگی اور آپ کو آرام ملے گا- ایک گلاس گرم
پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک شامل کر لیں اور اب اس پانی کو 15 سیکنڈ تک
منہ رکھنے کے بعد تھوکتے جائیں اور یہ عمل باقی بچے ہوئے پانی کے ساتھ
دہراتے جائیں-
|
|
ادرک اور پودینے کا شربت
کھانسی کا علاج ادرک اور پودینے کے شربت سے بھی کیا جاسکتا ہے- ادرک آپ کے
پھیپھڑوں میں موجود بلغم کو صاف کرتا ہے جبکہ پودینہ کھانسی کو روک سکتا ہے-
یہ فائدے مند شربت تیار کرنے کے لیے 3 کھانے کے چمچ پسا ہوا ادرک اور 1
کھانے کا چمچ پودینہ لے کر 4 کپ پانی میں شامل کر لیں- اس پانی کو اچھی طرح
ابالنے کے بعد چھان لیں- ٹھنڈا کرنے کے بعد ایک کپ میں انڈیل لیں- آپ اس
میں ایک چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں- اس شربت کو ایک بوتل میں محفوظ کر
لیں اور ہر چند گھنٹے بعد ایک چمچ پیجیے- آپ اسے 3 ہفتوں تک فریج میں محفوظ
کر سکتے ہیں-
|
|
ناریل کا تیل
ناریل کے تیل کا استعمال خشک جلد کی روک تھام کرتا ہے- اس تیل میں فیٹی
ایسڈ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی نمی کو
واپس لوٹاتی ہے- سونے سے پہلے لگائیے اور پوری رات لگا رہنے دیجے- آپ اسے
نہانے کے بعد بھی لگاسکتے ہیں یہ باآسانی جلد میں جذب ہوجاتا ہے- خشک جلد
پر ناریل کا تیل روزانہ لگائیے- |
|