قارئین ! کلونجی کے بارے میں یقیناً آپ بہت کچھ جانتے ہوں
گے لیکن چند فوائد سے میں آپ کو آگاہ کروں گا ان سے متعلق آپ نہیں جانتے
ہوں گے۔ کلونجی کے بارے میں اسلام میں بھی کہا گیا ہے کہ یہ کالا دانہ یعنی
کلونجی موت کے علاوہ اس میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔اسی لئے اس کو ہمیں
اپنے کھانوں میں روزانہ استعمال کرنا چاہیے تاکہ ہم کئی امراض سے بچ سکیں-
اﷲ تعالیٰ نے دنیا میں ہر چیز کو ہمارے لئے فائدہ مند بنایا ہے ہمیں بس ان
کے خواص تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
|
|
کلنونجی کے فوائد:
٭کلونجی کا باقاعدہ استعمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
٭کھانوں میں کلونجی کا استعمال کھانوں کو خوش ذائقہ بناتا ہے صحت و توانائی
کا سبب بنتی ہے۔
٭ کلونجی کھانے سے بدن کی خشکی دور ہوتی ہے۔
٭ کلونجی چہرے کے دانوں اور چھائیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭کلونجی چہرے کی جھریاں پڑنے سے بچاتی ہے۔
٭کلونجی جسم کو طاقت ور بناتی ہے۔
٭ کلونجی خون کی کمی والوں کے لئے مفید ہے۔
٭ کلونجی نزلہ و زکام کو درست کرتی ہے۔
٭کلونجی پیٹ گیس اور پیٹ درد کا خاتمہ کرتی ہے۔
٭کلونجی کا تیل کان درد سے نجات دلاتا ہے۔
٭کلونجی کا استعمال اعصابی دردوں سے نجات دلاتا ہے۔
٭ کلونجی کا استعمال بلغم کو کم کرتا ہے۔
|
|
٭کلونجی کا تیل بدن سے تلوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
٭کلونجی کی دھونی سے مچھر اور کیڑے مکوڑے مر جاتے ہیں۔
٭ کلونجی کا تیل سردر کے لئے مفید ہے۔
٭کلونجی کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
٭کلونجی کو گرم پانی میں ابال کر غرارے کرنے سے دانٹ درد کا خاتمہ ہو جاتا
ہے۔
٭کلونجی پیشاب آور ہے۔
٭کلونجی خواتین کے بے قاعدہ ایام میں فائدہ مند ہے۔
٭ کلونجی کو مہندی میں پیس کر لگانے سے سر کے بال نہیں جھڑتے۔
٭کلونجی کا استعمال کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭کلونجی بواسیر میں بھی مفید ہے۔
کلونجی کا استعمال بخار میں بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
کلونجی کو کھانے سے انسان ہر بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے اگر آپ صحت مند
رہنا چاہتے ہیں تو آج ہی سے اپنے کھانوں میں کلونجی کا استعمال شروع کر
دیں۔کلونجی کا تیل آپ کسی بھی پنساری کی دکان سے لے سکتے ہیں۔ |